Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

افغانستان سے ملک میں دہشتگردی ہو رہی، افغان حکومت سے کارروائی کا کہا جائے: فضل الرحمان

افغانستان سے ملک میں دہشتگردی ہو رہی، افغان حکومت سے کارروائی کا کہا جائے: فضل الرحمان

افغانستان سے ملک میں دہشتگردی ہو رہی، افغان حکومت سے کارروائی کا کہا جائے: فضل الرحمان

افغانستان سے ملک میں دہشتگردی ہو رہی، افغان حکومت سے کارروائی کا کہا جائے: فضل الرحمان

پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ہاں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں، سربراہ جے یو آئی— فوٹو: خرم پرویز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے لہٰذا افغان حکومت سے کارروائی کا کہا جائے۔

 پشاور میں جے یوآئی کے تحت مقامی ہوٹل میں گرینڈ قبائلی جرگہ ہوا جس میں پشتون بیلٹ کے سیاسی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری نئیر بخاری، فیصل کریم کنڈی، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین شریک تھے۔

پشاور میں قبائلی جرگے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ قبائلی جرگے نے باجوڑ دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ جرگے نے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور ان واقعات کو ریاست پاکستان کے خلاف خدشہ قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جرگے میں پاک افغان تعلقات مؤثر بنانے کی ضرورت اور قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وعدے پورے کرنے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں کے لیے اعلان کردہ فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سیاسی جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ جاری رکھیں گی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھاکہ تجویز دی گئی کہ کمیٹی قائم کی جائے جو صوبے اور مرکز سے رابطہ کرے، پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، ڈالروں کے بدلے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنا بین الاقوامی ایجنڈا ہے، باہر کی قوتوں نے سازش کی، اپنے لوگ بھی شامل ہوئے، ہماری کوششوں کو سبوتاژ کیا گیا لیکن یہ جنگ چلتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان میں استحکام دونوں ممالک کی ضرورت ہے، افغان حکومت سے کہا جائے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=dbZrwrWX-6Y&t=2s
Exit mobile version