35

کرپٹ انتظامیہ کے خلاف ضلع میرپور کے لوگ گھر سے باہر نکلے اور اپنی آوازوں کو دنیا کے کونوں کونوں میں پہنچایا ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں،مشترکہ بیان

کرپٹ انتظامیہ کے خلاف ضلع میرپور کے لوگ گھر سے باہر نکلے اور اپنی آوازوں کو دنیا کے کونوں کونوں میں پہنچایا ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں،مشترکہ بیان

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی ) عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ چک ہریام پل نمائندگان ارشد محمود چودھری ،صحبت علی سرفراز ایڈووکیٹ ،محمد طارق ،سید صابرحسین راجوروی ،آفتاب احمد سروری ،ملک ممتاز اعوان ،محمد سلیمان رکھیالوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میرپور کی کال پر مہنگائی،آٹا بحران،بجلی ٹیکسوں، رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل، گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے ،رٹھوعہ چک ہریام کی عدم تکمیل ،

محکمہ برقیات و واپڈہ کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلات میں بے جا اضافہ ،ظالمانہ ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس اور کرپٹ انتظامیہ کے خلاف ضلع میرپور کے لوگ گھر سے باہر نکلے اور اپنی آوازوں کو دنیا کے کونوں کونوں میں پہنچایا ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں بس یہی وجہ ہے کہ ہم ان ظالموں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف لڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں