39

مسلمان قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکےسویڈن حکومت اور توہین قرآن کرنے والے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فیصل علی

مسلمان قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکےسویڈن حکومت اور توہین قرآن کرنے والے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فیصل علی

اسلام گڑھ(نامہ نگار) سویڈن میں قرآن پاک کی دوسری بار پھر بیحرمتی سے مسلمانوں کے دل رنجیدہ اور شدید اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں،امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں کو خاموشی توڑ کر سختی سے سویڈن کو جواب دینا چاہیے پاکستان حکومت فوری طور پر سویڈن کے سفیر کو پاکستان سے نکالے ہم توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار نوجوان قانون دان فیصل علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آئے روز دشمنان اسلام کے حملے مسلمانوں کو سخت رویہ اپنانے پر مجبور کر رہے ہیں امت مسلمہ کے لیے یہ وقت ہے

کہ وہ متحد ہو اور اسلاف اسلام کا تحفظ کرنے کے لیے آخری حد تک جائے نرم رویے اپنانے سے دشمنان اسلام کو شے مل رہی ہے پاکستانی گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرے اسلامی انٹرنیشنل تنظمیوں کو بھی اس بِابت سخت اقدامات اٹھانے چاہیے ہیں مسلمان قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکے انھوں نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت سے بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں

کہ آزادی کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے آزادی اس حد تک کا نام ہے جہاں پر کسی دوسرے کے احساسات و جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ سویڈن حکومت اور توہین قرآن کرنے والے کی شدید مذمت کرتے ہیں سویڈن حکومت ہوش کے ناخن لے اور مذہبی آزادی کے بارے میں اپنے قانون فوری تبدیل کرے تاکہ تمام مذاہب توہین سے محفوظ رہیں۔چ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں