Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی کال پر جنرل سیکرٹری میرپور ڈویژن صائمہ الماس خواجہ ایڈووکیٹ، تمام سنیئر وکلاء ساتھ بار میں احتجاجی ریلی

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی کال پر جنرل سیکرٹری میرپور ڈویژن صائمہ الماس خواجہ ایڈووکیٹ، تمام سنیئر وکلاء ساتھ بار میں احتجاجی ریلی

کوٹلی ڈسٹرکٹ کورٹس سے

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی کال پر جنرل سیکرٹری میرپور ڈویژن صائمہ الماس خواجہ ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر سانول آکاش ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کے عہدیدران عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ، آفتاب کالس ایڈووکیٹ سمیت تمام سنیئر وکلاء ساتھ بار میں احتجاجی ریلی۔ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے بھارتی جابرانہ تسلط، ناجائز اقدامات اور ریاست دہشت گردی خلاف نعرہ بازی۔ شرکاء نے بینرز ساتھ کالے جھنڈے اُٹھائے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک مارچ کیا

اور آپنے خطابات میں کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جداگانہ تشخص اورحق خودارادیت اور اقوام متحدہ کے کردار پر بات کرتے یہ باور کیا کہ کشمیری کبھی بھی آپنے حق خودارادیت کے مطالبہ سے دستبردار نہیں ہو گا، کشمیر کی تقسیم کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، کشمیری ہمیشہ جبراوستبداد اور بیرونی قبضے خلاف نبرد آزما رہیں گئے جب تک آزادی کا سورج طلوح نہیں ہو جاتا۔

اقوام متحدہ کا کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی قابل مزمت ہے

Exit mobile version