سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
اسلام آباد: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے فریقین کو کل کے لیے الیکٹرانک نوٹس بھجوادیے ہیں۔
سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس پر فیصلہ 19 جون کو محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعتیں کیں۔
درخواست گزاروں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی تھی،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=5bFbQFAsSy8