Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمندکے انجمن زمیداران ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات۔مسائل اور حقوق کے بارے میں پریس کانفرنس

ضلع مہمندکے انجمن زمیداران ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات۔مسائل اور حقوق کے بارے میں پریس کانفرنس

ضلع مہمندکے انجمن زمیداران ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات۔مسائل اور حقوق کے بارے میں پریس کانفرنس۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن زمینداران ایسوسی ایشن ضلع مہمند کے صدر گلاب شیر۔نعیم خان ۔افسرعلی اور عالمگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ضلع مہمند میں 2021 انجمن زمینداران کا وجود عمل میں ایاتھا۔اس وقت تقریبا چھ سو زمینداران رجسٹرڈ اور ہزاروں کی تعداد میں غیررجسٹرڈ ہے

۔ضلع مہمند کے زمینداروں کے بہت سے مسائل ہیں۔جس میں سیلاب کی وجہ سے اباد زمین بنجر ہورہے ہیں۔زمین کے کٹاٶ سے زیرکاشت زمین کارقبہ روز بروز کم ہورہاہے۔ضلع مہمند کے زمینداران جدیدکاشتکاری سے محروم ہے۔وسائل اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سولرئزیشن کی ضرورت ہے۔مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر زمیندار سولرائزیشن سے محروم ہے۔حکومت کو چاہیے کہ زمینداروں کو سولرئزیشن سے مستفید کیاجائے۔
اس وقت ضلع مہمند میں محکمہ زراعت کے علاوہ۔پاک فوج کے علاوہ اور بھی بہت سے محکمے زراعت پرکام کررہے ہیں۔مگر اسے ضلع مہمند کوکوئی خاطر فائدہ نہیں مل رہاہے۔محکمہ زراعت سمیت دیگر تمام ادارے اپنے سوچ کے مطابق زرعی منصوبے بنارہے ہیں۔جسے زمینداروں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔زمینداروں کو انکی ڈیمانڈ اور ضرورت کے مطابق یوریا کھاد نہیں دیاجارہاہے۔اس کے لئے محکمہ زراعت

کو انجمن زمینداران ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیے۔امبار میں گزشتہ روزطوفان کی وجہ سے زمینداروں کے کروڑوں کے نقصانات ہوچکے ہیں۔حکومت کو چاہیے۔کہ اس کے سروے کراکر ان کے نقصانات کاازالہ کیاجاۓ۔
انہوں نے حکومت سے مطلبہ کیا ۔کہ حکومت زمینداروں کو بلاسود قرضے جاری کریں۔تاکہ زمینداران اپنی ضرورت کے مطابق الات خرید کر اپنے زمینداری کو وسعت دے۔اگر حکومت زمینداروں کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں توملک کے جی ڈی پی میں زمینداران بھرپور حصہ ڈال کرترقی میں اہم کردار اداکریں گے۔انہوں اخر میں پاک فوج سے بھی مطالبہ کیا کہ ضلع مہمند میں زمینداران کے مشاورت سے پراجیکٹ ترتیب دیاکریں۔

Exit mobile version