Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی

بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی

بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئ

کوئٹہ: قومی اسمبلی اور  سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی۔

گورنر  بلوچستان عبدالولی کاکڑ  نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  نگران وزیر اعلیٰ کے لیے چار ناموں پر مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جمعیت علما اسلام کی جانب سے  سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور   بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیےگئے ہیں جب کہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=8d5GgPa4-cc&t=1s
Exit mobile version