شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، اپنا ذاتی سامان لے گئے
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، اپنا ذاتی سامان لے گئے
نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔
نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔
شہبازشریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔
https://youtu.be/8d5GgPa4-cc