40

پشاور، سرکاری اسکولز میں یوم آزادی کی تقریب منعقد نہ کرنے پر 2 پرنسپلز اور 10 اساتذہ معطل

پشاور، سرکاری اسکولز میں یوم آزادی کی تقریب منعقد نہ کرنے پر 2 پرنسپلز اور 10 اساتذہ معطل

پشاور، سرکاری اسکولز میں یوم آزادی کی تقریب منعقد نہ کرنے پر 2 پرنسپلز اور 10 اساتذہ معطل

پشاور کے سرکاری اسکولوں میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد نہ کرنے پر 2 پرنسپلز، ایک ہیڈ ٹیچر اور 10 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا سید معتصم بااللہ شاہ نے یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں پشاور کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔

یوم آزادی کی تقاریب منعقد نہ کرنے پر گورنمنٹ حارث شھید ہائی اسکول پشاور کے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا، اس کے علاوہ گورنمنٹ پرائمری اسکول زریاب کالونی پشاور کے ہیڈ ٹیچر اور 10 اساتذہ کو بھی معطل کیا۔

سیکرٹری تعلیم نے بیگم شہاب الدین گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل کو بھی معطل کردیا اور دیگر جملہ اسٹاف کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یوم آزادی تقریبات اسکولوں میں منانے کی ہدایت پہلے سے کی گئی تھی۔

سیکرٹری تعلیم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اسکولز میں جشن آزادی تقریبات منعقد نہ کرانے پر دیگر اسکول پرنسپل اور اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=5bFbQFAsSy8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں