Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ,ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے پرچم کشائی کی
پرچم کشائی تقریب میں شرکاء نے 8 بج کر 58 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ،پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی
تقریب میں سرکاری افسران،سول سوسائٹی،سکولوں کے طلبہ اور میڈیا نمائندگان کی شرکت
پرچم کشائی کے بعد ضلع کونسل ہال میں جشن آزادی سیمینار کا بھی انعقاد
یوم آزادی کا دن ہم سب کے لئے تجدید عہد کرنے کا دن ہے:ڈپٹی کمشنر
ہمارے بزرگوں نے جانوں کا نذرانہ دیکر آزاد ملک حاصل کیا:ڈپٹی کمشنر
آج بیرونی و اندرونی طور پر ملک کو مستحکم کرنے کیلئے نئے جذبے کی ضرورت ہے:ڈی پی او
تمام مکاتب فکر کے لوگ نم ملکی ترقی کیلئے آگے آئیں:رانا عمر فاروق
تقریب میں سکولوں کے طلبہ نے ملی نغموں اور ثفافتی ٹیبلوز پیش کیئے
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او شہداء پولیس کی یادگار پر بھی حاضری دی

Exit mobile version