Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے: شریف فیملی کی تصدیق

نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے: شریف فیملی کی تصدیق

نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے: شریف فیملی کی تصدیق

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

 شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے  جیو نیوز کو  تصدیق کی گئی ہےکہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ  نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

 نواز شریف4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے 

 نواز شریف4  برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے  اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتہ لندن پہنچیں گے۔ 

نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئندہ3  ہفتوں میں رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، جاوید لطیف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن آئیں گے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت نواز شریف کی پاکستان واپسی  کے لیے حتمی پروگرام پر بھی غور کرے گی، مسلم لیگ پارٹی قائد نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی اور والہانہ استقبال کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر سے متعلق حالیہ فیصلے سے نواز شریف کے مقدمات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

نواز شریف کے وکلا نے ان کی وطن واپسی پر قانونی دفاع کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں جب کہ شہباز شریف بھی واضح کرچکے ہیں کہ نواز شریف کی 5 برس کی نااہلی کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=5bFbQFAsSy8
Exit mobile version