Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا: ایف بی آر

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا: ایف بی آر

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا: ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  پراپرٹی سیکٹر کو ریلیف اورفرضی آمدن سے متعلق وضاحتی سرکلر جاری کردیا۔

ایف بی آر نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کیلئے فرضی آمدن کی شق واپس لے لی ہے۔ ایف بی آر سرکلر کے مطابق پراپرٹی کی فرضی آمدن کا اطلاق صرف مقامی شہریوں پر ہوگا، فرضی  آمدن کا اطلاق اوورسیز  پاکستانیوں پر نہیں ہوگا۔

ایف بی آر سرکلر کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا، اوورسیز  پاکستانیوں کو دیگر ٹیکسز کی ادائیگی کا ثبوت دینا ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کو نائیکوپ کی فوٹو کاپی کاغذات کے ساتھ دینا ہو گی۔

ایف بی آر سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ملازمت انتقال کرنے والے فوجی اور سرکاری ملازمین کے لواحقین پر فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا، ایکس سروس مین اور ریٹائرڈ وفاقی و صوبائی ملازمین پر بھی فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

https://youtu.be/fEEu5m43D_4
Exit mobile version