محکمہ جنگلات ضلع مہمند کے خلاف مزدوروں کا اجرت نہ دینے کے خلاف مظاہرہ
محکمہ جنگلات ضلع مہمند کے خلاف مزدوروں کا اجرت نہ دینے کے خلاف مظاہرہ۔مظاہرین نے مہمند پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا۔کہ تقریبا دس ماہ پہلے 120 مزدوروں نے محکمہ جنگلات ضلع مہمندکے ذمہ دار عہدیداروں محمد زیب۔مصورشاہ۔رسو خان۔نورمحمد اور ھارون نے ڈی ایف او کے ہدایت پرتحصیل خویزئی بیزئی کے مختلف علاقوں ۔پہاڑوں میدانوں میں شجرکاری اور ان کھدائی کے ٹھیکے لی
۔مگر اب محکمہ جنگلات کے حکام اجرت دینے سے انکاری ہے۔مزودوں میں ٹھیکھیدار خالد۔ٹھیکدارسعادت۔ٹھیکیدار صداقت اور ٹھیکیدار اسلم نے بتایا۔کہ محکمہ جنگلات کے ذمےہمارے تقریبا57 لاکھ روپے بقایاجات ہے۔اور 120 مزدور روزانہ دس ماہ سے محکمہ جنگلات کے دفتر کاچکر لگارہے ہیں۔مگر محکمہ جنگلات لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ادھر ہماری نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔
مظاہرین نے کہا۔کہ ہمارے صبر کاپیمانہ لبریزہوچکاہے۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی۔کہ ہمارے بقایاجات فورااداکرکے ہمارے حال پر رحم کریں۔بصورت دیگر پشاور باجوڑ شاہراہ ہرقسم ٹریفک کے لئے بندکریں گے۔