32

پاکستان ہاؤس جدہ میں قومی یکجہتئ فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی کی پروقارتقریب

پاکستان ہاؤس جدہ میں قومی یکجہتئ فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی کی پروقارتقریب

‎جدہ ۔نامہ نگار( بیوروچیف )پاکستان ہاؤس جدہ میں قومی یکجہتئ فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے قائدین نے شرکت کی اور سب نے ملکر آزادی کا کیک کاٹا۔۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کی سب سے بڑی بنیادی ضرورت یکجہتی اور اتحاد کئ ہے یوم آزادی کے موقع پر سب کو دلی مبارکباد ہو تقریب سے ‎کنوینیئر قومی یکجہتی فورم ریاض بخاری اور کیمونٹی اراکین سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہبازاحمد، صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور، چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت،

چئیرمین کشمیر کمیٹی احمد پوری، میڈم روزینہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتئ پر روشنی ڈالی۔‎تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے اپنی آواز کا جادو چلا کر ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگاے اور عمرہ کی سعادت کے لئے آئے ہوئے معروف شاعر بی اے شاکر نے اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے پیار اورعقیدت کا اظہار کر کے سب دل جیتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں