33

رٹھوعہ چک ہریام پل انشاء اللہ جلد اجلد تعمیر ہوجائیگا ، چودھری قاسم مجید

رٹھوعہ چک ہریام پل انشاء اللہ جلد اجلد تعمیر ہوجائیگا ، چودھری قاسم مجید

اسلام گڑھ (نامہ نگار) رٹھوعہ چک ہریام پل انشاء اللہ جلد اجلد تعمیر ہوجائیگا ۔کچھ متعلقہ اتھارٹی کے لوگوں نے اس پل کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈالی ہیں جن کی وجہ سے پل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا میں نے پل کے حوالہ سے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بھی بھرپور انداز میں آواز بلند کی اور موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر انور الحق چودھری سے بھی رٹھوعہ چک ہریام برج کے نامکمل ہونے پر بات چیت کی ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر احکومت چودھری قاسم مجید نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رابطہ سیکرٹری و پریس سیکرٹری سید صابرحسین راجوروی سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر توقیر نجیب ایڈووکیٹ ضلع کونسلر ،قاضی محمود احمد سابق ضلع کونسلر ،محمد نعیم روپیال چیئر مین ویلفیئر کمیٹی چکسواری ،سابق ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم بھٹی،محمد عارف کونسلر ،ٹھیکیدار چودھری محمد طالب حسین کونسلر ،الیاس راجپوت کونسلر کی موجودگی میںچودھری قاسم مجید نے کہاکہ یہ پل حلقہ نمبر دو کا مسلہ نہیں ہے

بلکہ پوری ڈویژن کا مسلہ ہے میں دیگر ممبران اسمبلی کے رابطے میں ہوں اور میری یہ خواہش ہے کہ ڈویژن میرپور کے ممبران اسمبلی پر مشتمل حکومتی کمیٹی تشکیل دیکر اس پل کے حوالے سے کچھ کرسکوں اس میں دیگر سیاسی شخصیات کی بھی ذمہ داری بنتی ہے اس برج کے حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کریں انشاء اللہ میں اپنی پوری قوت کے ساتھ اس پل کی تعمیر کے لیے متعقلہ اتھارٹیز اور وزیر اعظم آزادکشمیر و پاکستان سے فنڈز منظور کراکر کوشش کرونگا ۔یہ پل دو حکومتوں کے درمیان معائدہ ہے

دونوں حکومتوں کے درمیان مائدے سے امید رکھتا ہوں حکومت پاکستان فی الفور فنڈز مہیہا کرکے ڈویژن میرپور کے لوگوں میں جو بے چینی پائی جاتی ہے اس کا ازالہ ہوسکے انہوںنے یقین دلایا کہ برج کی تکمیل کے لیے اپنی پوری قوت لگادوں گا اور جب تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں