Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نگران حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل، وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

نگران حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل، وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

نگران حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل، وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ کے اراکن سے حلف لیا— فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے ارکان سے حلف لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی  نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

نگران کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کے قلم دان

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا— فوٹو: پی آئی ڈی
  1. لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر — وزارت دفاع، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن
  2. سرفراز بگٹی— وزارت داخلہ، نارکوٹکس، اوورسیز پاکستانیز
  3. مرتضیٰ سولنگی — وزارت اطلاعات
  4. سمیع سعید — وزارت منصوبہ بندی و ترقی
  5. جمال شاہ — وزارت قومی ورثہ و ثقافت
  6. مدد علی سندھی — وفاقی وزارت تعلیم، قومی ہم آہنگی، امور نوجوانان
  7. احمد عرفان اسلم — وزارت لاء اینڈ جسٹس، نیشنل ریسورسز، موسمیاتی تبدیلی اور پانی
  8. محمد علی — وزارت انرجی اینڈ پاور اور پیٹرولیم
  9. شمشاد اختر — وزارت خزانہ اینڈ ریونیو، اکنامک افیئرز ،شماریات اور نجکاری
  10. ڈاکٹر عمر سیف — وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
  11. گوہر اعجاز — کامرس ، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن
  12. انیق احمد — وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی
  13. کیپٹن(ر) شاہد اشرف تارڑ — وزارت مواصلات، ریلویز، پوسٹل سروسز، پورٹس اینڈ میری ٹائم افئیرز
  14. خلیل جارج — وزارت انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ
  15. ایئرمارشل (ر) فرحت حسین — مشیر برائے ایوی ایشن
  16. وقار مسعود — مشیر خزانہ
  17. مشال ملک — وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹ
  18. جواد سہراب ملک — مشیر خصوصی برائے اوورسیز
  19. وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ — مشیر خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز
  20. وصی شاہ — مشیر خصوصی برائے سیاحت
  21. ڈاکٹر جہانزیب خان — مشیر خصوصی برائے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)
  22. سیدہ عارفہ زہرہ — مشیر خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی
  23. احدچیمہ — مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ
  24. وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے قلمدان: کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، نیشنل سکیورٹی ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ، سی سی آئی سیکرٹریٹ، سیفران، زراعت، فوڈ سکیورٹی، ہاؤسنگ اینڈ ورکس

نگران وزیرا‏عظم انوار الحق کاکڑ بھی تقریب حلف برداری میں میں شریک  تھے۔ حلف اٹھانے والے نگران وزراء میں شمشاد اختر ، سرفراز بگٹی، جلیل عباس جیلانی، مرتضیٰ سولنگی، انیق احمد، جمال شاہ،  ڈاکٹر عمر سیف، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر ، احمد عرفان اسلم، ندیم جان ، احمد تارڑ، مدد علی سندھی ،خلیل جارج  اور محمد سمیع سعید  بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=fEEu5m43D_4
Exit mobile version