سندھ میں آئے روز صحافی ، سچ اور حق لکھنے کے جرم میں بااثر لوگوں کے ہاتھوں بے گناہ شہید کردئے جاتے ہیں ، مقصود احمد جوکیو ، امین فاروقی اور عمر ناہیو 94

سندھ میں آئے روز صحافی ، سچ اور حق لکھنے کے جرم میں بااثر لوگوں کے ہاتھوں بے گناہ شہید کردئے جاتے ہیں ، مقصود احمد جوکیو ، امین فاروقی اور عمر ناہیو

سندھ میں آئے روز صحافی ، سچ اور حق لکھنے کے جرم میں بااثر لوگوں کے ہاتھوں بے گناہ شہید کردئے جاتے ہیں ، مقصود احمد جوکیو ، امین فاروقی اور عمر ناہیو

ٹھٹھہ نمائندہ
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر دھابیجی پریس کلب کے صحافیوں و ممبران نے نیشنل ہائ وے پر شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقصود احمد جوکیو ، امین فاروقی اور عمر ناہیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آئے روز صحافی ، سچ اور حق لکھنے کے جرم میں بااثر لوگوں کے ہاتھوں بے گناہ شہید کردئے جاتے ہیں ، صحافی اس وقت غیر محفوظ ہیں ، انہیں خطرات لاحق ہیں ، جنہیں محفوظ بنانا سیکیورٹی اداروں و حکومت کا فریضہ ہے ۔
شہید جان محمد مہر سمیت درجنوں شہید صحافیوں کے قتل میں انصاف کا حق حکومت پر قرض ہے ، نگراں حکومت فوری شہید صحافی کے قاتلوں سمیت دیگر شہید صحافیوں کو انصاف فراہم کرے ، دیگر صورت وسیع پیمانے پر احتجاج و دھرنے دئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں