سانحہ جڑانوالہ نے ایک با ر پھر سے 9مئی کی یاد تازہ کر دی ہے انتہا پسند وں کے ٹولے نے دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ،خرم گل 95

سانحہ جڑانوالہ نے ایک با ر پھر سے 9مئی کی یاد تازہ کر دی ہے انتہا پسند وں کے ٹولے نے دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ،خرم گل

سانحہ جڑانوالہ نے ایک با ر پھر سے 9مئی کی یاد تازہ کر دی ہے انتہا پسند وں کے ٹولے نے دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ،خرم گل

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ پنجاب کے نائب صدر و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی خرم گل نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ نے ایک با ر پھر سے 9مئی کی یاد تازہ کر دی ہے انتہا پسند وں کے ٹولے نے دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے جس طرح 9مئی کو قائد کے گھر کو جلا یا گیا اسی طرح چرچز اور مسیحیوں کے گھروں کو جلا کر پا کستان کا چہرہ مسخ کرنے اور عالمی طور پر ملک کو بدنام کیا گیا ہے

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت نے جس طر ح سانحہ 9مئی کے مجرموں کو پکڑا ہے اسی طرح سانحہ جڑاںوالہ کے مجرمو ںکو بھی فوری کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہو تی ہے اگر سا نحہ جڑانوالہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا نہیں ملتی تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ یہ سوتیلی ماں کا کردار ہے انہوں نے کہا ہے

کہ ہم ان مسلمان بھائیوں کے بھی شکر گزار ہیں جو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے وزیر اعطم پاکستان انوار الحق کا کڑ سے مطا لبہ ہے کہ اس سانحہ کے مجرموں کو چوبیس گھنٹے کے دوران گر فتار کر کے سلا خوں کے پیچھے دھکیلا جا ئے بصورت دیگر یہ آگ ملک میں کو ئی اور رخ اختیار کر سکتی ہے مسیحی ملک کے وفا دار اور مھب وطن شہری ہیں وطن سے محبت کے جذبے کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں