33

آئی جی پنجاب پولیس کی قیادت میں پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم رہیں گے،ڈی پی او رانا عمرفاروق

آئی جی پنجاب پولیس کی قیادت میں پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم رہیں گے،ڈی پی او رانا عمرفاروق

خانیوال(سعید احمد بھٹی)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویثرن کے مطابق کمانڈر آف خانیوال پولیس ایس ایس پی رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سربراہی میں شہداء پولیس، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کو بہترین کالجز اور سکولز میں معیاری تعلیم کے حصول کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

اس ضمن میں خانیوال پولیس اور کپس کالج خانیوال کیمپس کے مابین ایم او یو سائن ہونے کی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خانیوال پولیس کی جانب سے ڈی پی او رانا عمر فاروق اور کیپس کالج کی جانب سے پرنسپل نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ڈی پی او رانا عمرفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس، حاضرسروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے اور ملک وقوم کا خدمت گار بنانے کے لیے خانیوال پولیس اور کپس کالج خانیوال کیمپس کے مابین ایم او یو اہم سنگ میل ثابت ہوگا

اور یہ سلسلہ جاری رہے گاانشاء اللہ ہم آئی جی پنجاب پولیس کی قیادت میں پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم رہیں گے اور مجھے یقین ہے کہ کپس کالج میں خانیوال پولیس ملازمین کے قابل اور ہونہار بچے تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں اپنے ملک اور اپنے ادارے کا نام روشن کرتے ہوئے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں گے اور پنجاب پولیس کا بچہ اس ادارہ کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔

پرنسپل کپس کالج پروفیسر حافظ شہباز میکن نے کہا کہ ہمارا ادارہ پہلے بھی تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیے ہوا ہے جو اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے بعد ڈائریکٹر خانیوال کیمپس روح الامین اور میرے فکیلٹی ممبرز اور اساتذہ کی شبانہ روز کاوش کی بدولت ہے ہم آج عہد کرتے ہیں جس طرح ڈی پی او خانیوال نے ایم او یو سائن کرتے ہوئے کپس کالج پر اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور شہداء پولیس کے بچوں کو فری جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس ملازمین کو بچوں کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم وتربیت دیتے ہوئے

معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈی پی او رانا عمرفاروق نے کپس کالج خانیوال کیمپس کے میٹرک امتحان میں اعلیٰ نمبرز لینے والے ہونہار طلباء وطالبات کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات بھی تقیسم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں