Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی نے عمران خان کو ریلیف دلانے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی

پی ٹی آئی نے عمران خان کو ریلیف دلانے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی

پی ٹی آئی نے عمران خان کو ریلیف دلانے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیئر قیادت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے مغربی ممالک کے سفیروں سے مدد مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی سفیروں سے رابطہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی، رؤف حسن اور سینیٹر علی ظفر نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر چند روز قبل ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر،کینیڈین ہائی کمشنر،  یورپی یونین کی سفیر، ناروے کے سفیر سمیت انڈونیشیا کے سفیر بھی موجود تھے۔

 ذرائع  نے بتایا ہےکہ ناشتے پر ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی قیادت نے غیر ملکی سفیروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملے پر مدد طلب کی، سفارت کاروں کو چیئرمین پی ٹی آئی کو  اٹک جیل میں رکھنے کے حالات کے بارے میں بریف کیا گیا، پی ٹی آئی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو  اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں پر بات کی اور ملک کی سیاسی صورت حال اور  انتخابات پر بھی بریف کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی تردید کی ہے تاہم رؤف حسن اور  سینیٹر علی ظفر نے تصدیق کی ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کے مطابق  آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے ناشتے  پر بلایا تھا، ہم نے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سفارت کاروں کو  آگاہ کیا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ ملاقات میں دہشت گردی کے بڑھتے رجحانات اور علاقائی  صورت حال پر بھی تبادلہ  خیال ہوا،  آنے والے انتخابات  اور  سیاسی معاملات پر بھی وہاں موجود سفیروں سے گفتگو ہوئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=h0bwPUDqigs&t=2s
Exit mobile version