حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اسے پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا: رانا ثنااللہ
حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اسے پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا: رانا ثنااللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اس کو پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اس کو پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے تھی،کیا ہم یہ سمجھیں کہ پیپلزپارٹی کو آرٹیکل 51کلاز فائیو کا معلوم نہیں تھا، مردم شماری کو اتفاق رائے سے نوٹیفائی کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 سال سے مردم شماری کا معاملہ چل رہا تھا، سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی، میں اس بات کا حامی تھا کہ الیکشن 90 روز کے بجائے 60 روز میں ہونے چاہئیں، اگر پچھلی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرایا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا، الیکشن فروری میں ہوں گے۔
https://youtu.be/ewH53Cyku0Q