43

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا سانحہ جڑانوالا پراعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے سانحہ جڑانوالا  کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ اسلام یا شریعت کسی کا گھر یا عبادت گاہ جلانے کی اجازت نہیں دیتے، ملزموں کے خلاف مقدمات کے بعد آبادی کو جلانا ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا نظامِ عدل کمزور ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک میں اگر توہینِ مذہب ہو جائے تو ہم احتجاج کرتے ہیں، لیکن جب ہمارے ملک میں گرجا گھرجلا دیے جائیں تو ہم کس سے جا کر بات کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسیٰ نگری میں 16 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے۔

ویڈیو کی مدد سے اعلانات کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں