31

نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میرا سب سے بڑا مشن ہے ،مہر ریاض سیال ، چوہدری اصغر علی جٹ

نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میرا سب سے بڑا مشن ہے ،مہر ریاض سیال ، چوہدری اصغر علی جٹ

خانیوال/ جہانیاں (سعید احمد بھٹی) نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میرا سب سے بڑا مشن ہے جرائم پیشہ افراد کے لیے تھانہ جہانیاں کی حدود میں کوئی گنجائش نہیں جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات کے اندراج کیلئے ہم سے توقع نہ رکھیں جرائم پیشہ عناصر کو نتھ ڈالنا اچھی طرح جانتے ہیں جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں عہدے اختیارات اللہ رب العزت کی امانت ہیں اور روز محشر ان کے متعلق باز پرس کی جائے گی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تھانہ جہانیاں میں تعینات انچارج مہتمم کرائم فائیٹر انسپکٹر مہر ریاض سیال اور اے ایس آئی چوہدری اصغر علی جٹ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ تھانہ جہانیاں میں ہماری پہلی تعیناتی نہیں ہمیں سب پتہ ہے کون کیا کر رہا ہے ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر علاقے میں جرائم پیشہ عناصروں کے قلع قمع اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر علاقے میں امن وامان کا قیام میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیٹی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے

اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ہم ان کے چوکیدار ہیں انشاء اللہ عوام کے تعاون سے کچھ دنوں کے اندر تبدیلی محسوس ہوگی انچارج مہتم تھانہ جہانیاں نے مزید کہا کہ تھانہ جہانیاں میں تیعنات ہوتے ہی ناجائز سفارش اور بے جا مداخلت کا نظام ختم کرنے کے علاوہ رسہ گیروں ٹاوٹوں اور بھتہ خوروں کا داخلہ سختی سے بند کر دیا ہے ہمارے دروازے سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ہم عوام کے خادم ہیں کسی سفارشی کو ساتھ لیکر نہ آئیں ہر کام میرٹ پر کیا جائے گا

آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی اہتمام سے گریز نہیں کیا جائے گا اور نا جائز اور جوٹھے مقدمات کے اندراج کے لیے کوئی ہم سے توقع نہ رکھے جرائم پیشہ عناصر کو نتھ ڈالنا اچھی طرح جانتے ہیں تھانہ جہانیاں شریفوں کیلئے دارلامان اور جرائم پیشہ عناصر کیئے دارلحساب بنا دیا جائے گا

مزید انہوں نے کہا کہ عہدے اختیارات اللہ رب العزت کی امانت ہیں اور روز محشر ہم سے ان کے متعلق بازپرس کی جائے گی اس موقع پر سابق نائب صدر چوہدری محمد الیاس سندھو قاسم علی سینیئر نائب صدر جہانیاں پریس کلب جہانیاں اور ممبر پریس کلب جہانیاں چوہدری زبیر خالد سدھو و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں