33

میاں جاویدآرائیں کا مشن جاری رکھا جائیگا، ضلع خانیوال میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،میاں اسلم آرائیں

میاں جاویدآرائیں کا مشن جاری رکھا جائیگا، ضلع خانیوال میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،میاں اسلم آرائیں

خانیوال (سعید احمد بھٹی) میاں جاویدآرائیں کا مشن جاری رکھا جائیگا، ضلع خانیوال میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں آج کا یہ اجتماع عوام کی ان سے محبت کا ثبوت ہے، میاں جاوید آرائیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معروف صنعت سیاسی سماجی شخصیت میاں جاوید آرائیں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ اجتماعی دعا کے اجتماع سے ان کے بڑے کے بھائی میاں اسلم آرائیں سابق ایم این اے و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا

کہ میاں جاوید آرائیں خانیوال کی عوام سے بے انتہا ء محبت کرتے تھے۔مرحوم جب بھی فون کرتے خانیوال کے پسماندہ اور پسے ہوئے طبقے کی ترجمانی کیلئے مختلف پلان ترتیب دیا کرتے تھے۔ انہوں نے عوامی اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسڑکٹ ہسپتال خانیوال میں ڈائیلسز وارڈ، واٹر فلٹریشن پلانٹ،تھیلیسمیا سنٹر جیسے انقلابی اقدامات خانیوال کی محبت کا ثبوت ہیں۔ کھیل کے میدان ہوں یا تعلیمی میدان میاں جاوید آرائیں خانیوال شہر میں اپنی بے مثال خدمات کے سبب خانیوال کی عوام کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں والد محترم ”فتح محمد“کے نام سے بلاک کی تعمیر کی گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج میں والدہ کے نام سے بلاک کی تعمیر کرکے نوجوان طلباء و طالبات کی مشکلات کا ازالہ کیا۔ سابق ایم این اے میاں اسلم کا مزید کہنا تھاکہ خانیوال میں کھلے مین ہول ہوں یا تعمیر ی کام میاں جاوید آرائیں نے خانیوال کی عوام کی بے مثال خدمت کی میاں جاوید آرائیں خوشبو کے جھونکے کی طرح آئے اور پورے ضلع کو مہکا کر چلے گئے۔ میاں اسلم آرائیں کا کہنا تھا کہ میاں جاوید نے ہر جگہ خدمت ہی خدمت کی اور سب کی نظروں میں پیارے ہوگئے تو میاں جاوید اللہ کو بھی تو پیارے تھے

ان شاء اللہ میاں جاوید آرائیں کے تمام مشن جاری رکھیں گے کیونکہ عوامی خدمت کا جذبہ ہمیں میراث میں ملا ہے اور یہ جذبہ ہم کوئی نہیں چھین سکتا۔ میاں جاوید آرائیں کے صاحبزادے اور اہل خانہ ان کے خدمت کے اس مشن پر کاربند رہ کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور ان شاء اب میں بھی میاں جاوید آرائیں کے قافلے ”بدلیں گے خانیوال“ میں شامل ہوں اور میاں جاوید کا سپاہی ہوں۔ اجتماعی دعاکی تقریب میں خانیوال کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور میاں جاوید آرائیں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں