Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

علاقہ پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کا واقعہ صبح 8:30 بجے پیش آیا، چیئرلفٹ پہاڑوں کے بیچ برساتی نالہ جہانگیری خوڑ پرنصب ہے: پی ڈی ایم اے__فوٹو: اسکرین گریب

پشاور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق علاقہ پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کا واقعہ صبح 8:30 بجے پیش آیا، چیئرلفٹ پہاڑوں کے بیچ برساتی نالہ جہانگیری خوڑ پرنصب ہے، جب کہ اس وقت اس لفٹ میں 8 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق  پھنسے افراد میں ابرار، عرفان، گلفراز اور اسامہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رضوان اللہ،عطااللہ، نیاز محمد اور شیرنواز بھی چیئرلفٹ میں پھنسے ہیں،چیئرلفٹ تقریباً 2 ہزار میٹر کی بلندی پر لگی ہے۔

عینی شاہد نورالہادی نے گفتگو میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی آواز سنائی دے رہی ہے، اب تک ریکی کرکے جانے والے ہیلی کاپٹر واپس نہیں آیا۔

نورالہادی کے مطابق پہلے ایک بچہ بے ہوش تھا لیکن اب دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا اس سے قبل چھوٹے موٹے واقعات پیش آئے، اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

عینی شاہد نورالہادی کا بتانا ہے کہ ان کے رشتہ دار عبدالقیوم کا بیٹا اس چیئرلفٹ میں پھنسا ہے جس سے وہ مکمل طور پر رابطے میں ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=A-jNvPRoydE
Exit mobile version