Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بجلی کے بلوں میں موجود درجنوں قسم کے ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہیں حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تو چھین ہی لی ہے، صحبت سرفراز

اسلام گڑھ(نامہ نگار) لیگل ایڈوائزر ایکشن کمیٹی رٹھوعہ یریام پل صحبت سرفراز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں موجود درجنوں قسم کے ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہیں حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تو چھین ہی لی ہے اب بجلی بھی چھیننیکے درپے ہے غریب عوام پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ ڈال کر صاحب مسند اپنی عیاشیوں کو دوام بخش رہے ہیں۔ لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا ہم ڈسٹرکٹ بار میرپور کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انجمن تاجران اسلام گڑھ اور ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل ڈسٹرکٹ بار میرپور کے فیصلوں پر لبیک کہتی ہے اور اسلام گڑھ سمیت پورے آزادکشمیر کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکجاں ہو کر بجلی کے ٹیکسوں کے خلاف باہر نکلیں اور ہماری آواز سے آواز ملائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ کوئی فرد بجلی کا بل جمع نہ کرائے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کو اب خبر کرنی ہوگی انھیں بتانا ہو گا ہم لوگ اس ظلم کو کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ اشرافیہ عیاشیاں کرے اور ان کا بوجھ عام عوام اٹھائے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کر کے اس تحریک کو کامیاب بنانا ہوگا تاکہ کشمیری قوم کو ان کا حق مل سکے

اسلام گڑھ(نامہ نگار) لیگل ایڈوائزر ایکشن کمیٹی رٹھوعہ یریام پل صحبت سرفراز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں موجود درجنوں قسم کے ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہیں حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تو چھین ہی لی ہے اب بجلی بھی چھیننیکے درپے ہے غریب عوام پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ ڈال کر صاحب مسند اپنی عیاشیوں کو دوام بخش رہے ہیں۔ لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا

ہم ڈسٹرکٹ بار میرپور کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انجمن تاجران اسلام گڑھ اور ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل ڈسٹرکٹ بار میرپور کے فیصلوں پر لبیک کہتی ہے اور اسلام گڑھ سمیت پورے آزادکشمیر کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکجاں ہو کر بجلی کے ٹیکسوں کے خلاف باہر نکلیں اور ہماری آواز سے آواز ملائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی فرد بجلی کا بل جمع نہ کرائے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کو اب خبر کرنی ہوگی انھیں بتانا ہو گا ہم لوگ اس ظلم کو کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ اشرافیہ عیاشیاں کرے اور ان کا بوجھ عام عوام اٹھائے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کر کے اس تحریک کو کامیاب بنانا ہوگا تاکہ کشمیری قوم کو ان کا حق مل سکے

Exit mobile version