66

حضور نبی کریم ﷺ کے میلاد پاک کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقادہیوسٹن ٹیکساس امریکہ کے مقام پر کیا گیا

حضور نبی کریم ﷺ کے میلاد پاک کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقادہیوسٹن ٹیکساس امریکہ کے مقام پر کیا گیا

راولپنڈی ( بیوروچیف) حضور نبی کریم ﷺ کے میلاد پاک کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقادہیوسٹن ٹیکساس امریکہ کے مقام پر کیا گیا جس کی صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ عید گاہ شریف کا ایک ہی مشن ہے کہ کائنات کے ذرے ذرے کو عشقِ رسولِ مقبول ﷺ سے منور کیا جائے اور امتِ مسلمہ کا تعلق اس کے روحانی مرکز مدینہ منورہ سے مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔

پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ حضور نبی رحمت ﷺ کے جس عظیم الشان میلاد پاک میں ہم اکھٹے ہیں یہی وہ عظیم محافل ہیں جو ربِ رحمن کی بے پناہ رحمتوں اور برکتوں کے حصول کا ذریعہ ، مسلمانانِ عالم کو متحد کرنے والی ، احترامِ انسانیت اور ہر قسم کی خیر و خوبی کو فروغ دینے والی محافل ہیں۔ امتِ مسلمہ کے پاس دین و دنیا میں سر خرو ہونے کے لئے غلامیِ رسولِ مقبول ﷺ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے

۔ زندگی کا ہر معاملہ چونکہ رحمتِ الہی سے مشروط ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت حضور نبی کریم ﷺ ہیں لہذا حضور نبی کریم ﷺ کے ارفع و اعلیٰ وسیلے کے بغیر حصول رحمتِ الہی ممکن نہیں ہے۔ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ امتِ مسلمہ عشق و اطاعتِ رسولِ کریم ﷺ سے اپنے عمل و کردار کو سنوارے اور مخلوقِ خدا کی فلاح و بہبود جو کہ تمام تعلیماتِ نبوی ﷺ کی روح ہے ، کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے تبلیغی دورے کا مقصد بھی حضور نبی کریم ﷺ کی اعلیٰ ترین نورانی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا اور سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے

کہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانی دینِ متین کے سپاہی اور وطنِ عزیز کے سفیر ہیں اور آپ سب نے اپنے اچھے اخلاق و کردار ، دوسروں کے کام آنے کے جذبے اور مخلوقِ خدا کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا مثبت کر دار ادا کرنا ہے جو دینِ متین اور وطنِ عزیز کی اقوامِ عالم میں سر بلندی کا باعث ہو۔ہمارے آقا و مولا حضور نبی کریم ﷺ عالمین کے لئے رحمت ہیں اور تمام مذاہب کے مقدسات ان کے مذہبی رہنماؤں اور عبادت گاہوں کی عزت و تکریم کا حکم ارشاد فرماتے ہیں اور اطراف و اکنافِ عالم تک دینَ متین اسلام تلوار کے زور پر نہیںبلکہ حضور نبی رحمت ﷺ کے خُلقِ عظیم کی بدولت پھیلااور محسنِ اعظم انسانیت ﷺ اپنی امت کو اس کیفیت میں دیکھنا چاہتے ہیں

کہ ہم مخلوقِ خدا کا بھلا چاہنے والے ہوں۔اس عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں کثیر تعداد میں امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی ۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی حفاظت و ترقی کے لئے خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد وسیع و عریض لنگر کا احتمام بھی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں