Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق آزادی کے حصول کے لئے انھوں اپنی آخری سانس تک جدوجہد کی،الطاف احمد بٹ

مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق آزادی کے حصول کے لئے انھوں اپنی آخری سانس تک جدوجہد کی،الطاف احمد بٹ

اسلام آباد ( بیوروچیف اسلام آباد)جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں وحدت اسلامی کے چئیرمین نثار احمد راتھر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم راتھر کے تییں خراج پیش کرتے ہوۓ کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق آزادی کے حصول کے لئے انھوں اپنی آخری سانس تک جدوجہد کی۔
“بٹ نے مرحوم راتھر کے درجات کی بلندی کےلۓ دعاکی اور کہا کہ اللہ ان کی روح کو سکون دے اور ان کے آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے۔” کشمیر کی تحریک آزادی میں ان کے کردار اور پیش کی گئی خدمات کی تعریف کرتے ہوئےالطاف احمد بٹ نے کہا کہ مرحوم نثار راتھر نے قید وبند اور تشدد کا سامنا خندہ پیشانی سے کیا اور ساری عمر مقصد کے تئیں یکسوئی اور دلجمعی کا مظاہرہ کیا۔
انھوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے اہل خانہ کے صبروتحمل کے لئےبھی دعا کی ۔
دریں اثناء الطاف احمد بٹ نے اپنے پریس بیان میں مرحوم ڈاکٹر اعلی اور مرحوم مشتاق احمد وانی کو ان کےبرسی کے موقعہ پر خراج عقیدت اداکیا۔
ترجمان جموں کشمیر سالویشن مومنٹ

Exit mobile version