بھکر: طالبات کو ہراساں کرنیوالے ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر
بھکر: طالبات کو ہراساں کرنیوالے ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر
بھکر میں طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
طالبات کو ہراساں کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز طالبات کو ہراساں کیے جانےکا واقعہ بہل روڈ پر ریلوے کراسنگ کے قریب پیش آیا تھا، جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ٹیوشن سے واپس آنے والی 9 طالبات کو ان کا رکشا روک کر ہراساں کیا تھا۔
طالبات کے شور مچانے پر شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑلیا، جس کی ایک طالبہ نے چپل سے پٹائی بھی کردی تھی تاہم شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر ملزم کے کے ساتھی اسے چھڑا کرلےگئے۔
https://www.youtube.com/watch?v=QiosCEWnDA0