37

فاطمہ ہلاکت کیس: ضمانت ختم ہونے کے باجود ملزمہ حنا شاہ تاحال گرفتار نہ ہوئی

فاطمہ ہلاکت کیس: ضمانت ختم ہونے کے باجود ملزمہ حنا شاہ تاحال گرفتار نہ ہوئی

فاطمہ ہلاکت کیس: ضمانت ختم ہونے کے باجود ملزمہ حنا شاہ تاحال گرفتار نہ ہوئی

رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی کی تشدد سے ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کی عبوری ضمانت ختم ہوئے 2 روز گزر چکے لیکن پولیس تاحال حنا شاہ اور ملزم فیاض شاہ کو گرفتارنہ کر سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 2 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حنا شاہ اور فیاض شاہ کراچی میں موجود ہیں جبکہ بچی کے ورثا پر ملزمان کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقدمے پر اثرانداز ہونے، دھمکیاں دینے اور پولیس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ عدالت کی جانب سے مرکزی ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا جبکہ اس کے ریمانڈ میں توسیع بھی کی گئی تھی۔

ورثا کی درخواست پر مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ ملزمہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ بچی کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فاطمہ کو فیاض شاہ کے حوالے کیا تھا جس نے بچی کو حنا شاہ کے گھر چھوڑا ۔

میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں