Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بجلی کے بلوں میں اضافے پر صبر جواب دے گیا، ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

بجلی کے بلوں میں اضافے پر صبر جواب دے گیا، ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

بجلی کے بلوں میں اضافے پر صبر جواب دے گیا، ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہریوں نے احتجاجاً بل جلائے اور دھرنا دیا۔

راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے اور حکومت سے بجلی پر ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ گوجرانوالا میں گیپکو آفس کا گھیراؤ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں  نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ بجلی کے جو بل آئے انہوں نے ہوش اڑا دیے، حکومت کے الیکٹرک کے ناجائز مطالبوں کی حمایت نہ کرے، اگر حکومت نے عوام کو تنگ کرنا نہ چھوڑا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

احتجاج کے باعث جامع کلاتھ سے ٹاور جانے والا ٹریفک متاثر ہوا۔

https://www.youtube.com/watch?v=AV0aOh31yJ8
Exit mobile version