سندھ میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک مہینہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا
سندھ میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک مہینہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا
بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو اب 1 مہینہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ملے گی۔
ایکٹ کے تحت ویکسینیشن اور امیونائزیشن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر بھی 6 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔
نئے قانون کے مطابق سندھ الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی، جس میں ویکسینیشن کے اندراج کے بغیر کوئی اسپتال اور ادارہ پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔