Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سندھ میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک مہینہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا

سندھ میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک مہینہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا

سندھ میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک مہینہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا

بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو اب 1 مہینہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ملے گی۔

گورنر سندھ نے سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈمکس کنٹرول ایکٹ 2023 پر دستخط کردیے جس کے بعد قانون نافذ العمل ہو گیا ہے۔

ایکٹ کے تحت ویکسینیشن اور امیونائزیشن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر بھی 6 ماہ قید اور 1  لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

نئے قانون کے مطابق سندھ الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی، جس میں ویکسینیشن کے اندراج کے بغیر کوئی اسپتال اور ادارہ پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔

Exit mobile version