43

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا میرٹ وشفافیت کو پرموٹ کرنے کے لیے اہم قدم

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا میرٹ وشفافیت کو پرموٹ کرنے کے لیے اہم قدم

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا میرٹ وشفافیت کو پرموٹ کرنے کے لیے اہم قدم، ضلع شیخوپورہ کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں سفارش کی بناء پر لگنے والے تمام محرران تبدیل میرٹ اور شفافیت پر محرری ٹیسٹ اپنی قابلیت پراچھے نمبروں میں پاس کرنے والے ہیڈ کانسٹبلان کو تھانہ جات و چوکیات میں محرر تعینات کیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق پولیس فورس میں سفارشی کلچر سوچ کو ختم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے تمام تھانہ جات و چوکیا

ت میں محرران کی تعیناتی کے لیے میرٹ کو پرموٹ کر نے کیلیے گزشتہ دنوں سپیشل محرری ٹیسٹ سسٹم کا آغاز کر دیا جس کے تحت ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ضلع ہٰذا میں بذریعہ وائرلیس میسج کروایا گیا کہ جو ہیڈ کانسٹیبل محرر تعینات ہونے کا خواہشمند ہو وہ محررٹیسٹ کے لیے اپنی تحریری درخواست دے جو کہ ضلع بھر سے کافی ہیڈ کانسٹیبلان کی جانب سے محرر ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں موصول ہو ئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی زیر نگرانی ان تمام سے میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محرر ٹیسٹ کا تحریری امتحان لیا گیا جس میں اچھے نمبرز لینے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو ضلع ہٰذا کے تھانہ جات و چوکیات میں میرٹ وائز بطور محرر تعینات کر دیا گیا

اور ان محرران کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی ہدایت پر تعیناتی سے پہلے ایک عوام الناس و سائلین کے ساتھ بہتر رویہ کا 4 روز پر مشتمل خصوصی کورس بھی کروایا گیا، ان تمام محرروں میں 5 ایسے محرر بھی شامل ہیں جو اس سسٹم کے تحت پہلی بار اپنی قابلیت پر محرر تعینات ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کا کہنا تھاکہ اس ٹیسٹ سسٹم کا مقصد پولیس فورس میں سفارشی کلچر کو ختم کرنا

اور میرٹ وشفافیت کو پرموٹ کرنا ہے تاکہ بہت سے قابل پولیس ملازمین کی حق تلفی نہ ہو سکے۔ ڈی پی او شیخوپورہ کا مزید کہنا تھا کہ ان محرران کی ہفتہ وار کارکردگی کو فرداً فرداًچیک بھی کیا جائے گا اور محررتحریری ٹیسٹ سسٹم جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں