نواز شریف اکتوبر میں آکر قانون کا سامنا اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے: شہباز شریف
نواز شریف اکتوبر میں آکر قانون کا سامنا اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے: شہباز شریف
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئيں گے، قانون کا سامنا کریں گے اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے ۔
لندن میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نواز شریف پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے حال پر رپورٹ طلب کی ہے ، چیف جسٹس کو اُس وقت تو خیال نہ آیا جب نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں پہلی رات زمین پر سلایا گيا اور جیل کا کھانا کھانے پر مجبور کیا گيا، اُس وقت یہ جج کہاں تھے؟
انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی کی آخری حد ہے ، اسی دُہرے نظام کے باعث ملک میں انصاف کا نظام تباہ و برباد ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=nizGtLZCDc0