33

عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کے 9 فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے

عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کے 9 فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے

عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کے 9 فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کے 9 فیصلے چیلنج کردیے۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں ضمانت مسترد کرنے کے فیصلےکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے 6 اور انسداد دہشت گردی عدالت سے 3ضمانتیں خارج ہوئی تھیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدرپنجوتھا کا کہنا تھاکہ عمران خان کی ضمانتیں عدم حاضری پر تب خارج ہوتیں اگر جان بوجھ کر نہ آتے، وہ  جیل میں قید ہیں، ویڈیو لنک یا عدالت طلب کر کے حاضر کیا جا سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں