48

بہاولپور: جنرل اسٹور پر مسلح شخص کی دوسرے شہری پر فائرنگ، زخمی کی مدد کو کوئی نہ آیا

بہاولپور: جنرل اسٹور پر مسلح شخص کی دوسرے شہری پر فائرنگ، زخمی کی مدد کو کوئی نہ آیا

بہاولپور: جنرل اسٹور پر مسلح شخص کی دوسرے شہری پر فائرنگ، زخمی کی مدد کو کوئی نہ آیا

بہاولپور میں ایک جنرل اسٹور پر گاہکوں کے سامنے مسلح شخص نے دوسرے شخص پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی اور زخمی کردیا لیکن کسی نے اس کی مدد نہ کی۔ 

فائرنگ کا واقعہ 23 اگست کی رات احمد پوری گیٹ کے قریب مین بازار میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنرل اسٹور پر ایک شخص خریداری کررہا تھا کہ موٹرسائیکل پر ایک مسلح شخص آیا اور گاہکوں کی موجودگی اسے دھمکیاں دیں اور بار بار پسٹل سے اس کے پیروں پر فائرنگ کرتا رہا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مسلح شخص جاتے ہوئے بھی زخمی پر مزید ایک اور فائر کردیا۔

اس کے باوجود لوگ جنرل اسٹور سے خریداری کرتے رہے لیکن کسی نے زخمی شخص کی مدد نہیں کی، زخمی نے خود ہی کال کرکے مدد کے لیے ایمبولینس کو بلایا۔

زخمی مزمل بہاول وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سی سی ٹی وی میں صاف نظر آنے والے ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

https://www.youtube.com/watch?v=nizGtLZCDc0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں