سیالکوٹ: خاتون نے بے اولاد بیٹی کیلئے بچہ حاصل کرنےکیلئے حاملہ خاتون کو قتل کردیا
سیالکوٹ: خاتون نے بے اولاد بیٹی کیلئے بچہ حاصل کرنےکیلئے حاملہ خاتون کو قتل کردیا
سمبڑیال میں گزشتہ روز ہوئے حاملہ خاتون کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جن میں لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک حاملہ خاتون اتائی ڈاکٹر کے پاس انجیکشن لگوانےگئی تھی جہاں پر موجود دوسری خاتون نے اتائی کے ساتھ مل کر حاملہ خاتون کو قتل کردیا اور اس کا پیٹ چاک کرکے بچہ نکال لیا جو کہ انتقال کرگیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزمہ، اتائی اور اس کی بیوی کو حراست میں لےلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ خاتون اپنی بے اولاد بیٹی کے لیے بچہ حاصل کرنا چاہتی تھی، ملزمہ نے حاملہ خاتون کی لاش صندوق میں چھپادی تھی اور محلےکے لڑکوں کی مدد سے صندوق کو ملزمہ نے اپنےگھر منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچےکی لاش کو سیووال کے قبرستان میں دفنایا گیا، قبرستان سے بچےکی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔