توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے باوجود عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ آگئی
توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے باوجود عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ آگئی
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کے حکم کے بعد ان کی رہائی میں ایک بڑی رکاوٹ موجود ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران کی رہائی کی راہ میں سائفر کیس رکاوٹ ہے کیونکہ اس کیس میں عمران خان پہلے سے ہی 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین تحریک انصاف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے اور عدالت نے انہیں 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا ہے۔
اسپیشل کورٹ کے جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے حکم دے رکھا ہے۔