Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہری بجلی بلوں میں ریلیف کے منتظر لیکن بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

شہری بجلی بلوں میں ریلیف کے منتظر لیکن بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ 

شہری بجلی بلوں میں ریلیف کے منتظر لیکن بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے لیکن ریلیف کے منتظر عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے7 پیسے فی یونٹ  اضافے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا میں سماعت کل ہوگی۔

سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کی تو اس سے صارفین پر 35 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔

Exit mobile version