32

راولپنڈی میں ٹرک اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں ٹرک اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں ٹرک اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کا حادثہ ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو
وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کا حادثہ ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو

 راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب وین اور ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کا حادثہ ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق  اور  6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد اور  ایک خاتون شامل ہیں جب کہ   زخمیوں میں 4 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام  کے مطابق   زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=eRT-lZ7KbPM&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں