ماربل پہاڑ کے تنازعے کے حل کے لئے مقررکردہ کمیشن میں شامل افراد پر اعتراض۔ڈی سی مہمند فورا ایکشن لے کرکمیشن میں شامل افراد تبدیل کرے
ضلع مہمند۔
تحصیل صافی علاقہ کمال خیل قندارو کے تین شاخوں کا ماربل پہاڑ کے تنازعے کے حل کے لئے مقررکردہ کمیشن میں شامل
افراد پر اعتراض۔ڈی سی مہمند فورا ایکشن لے کرکمیشن میں شامل افراد تبدیل کرے۔بصورت دیگر نقصان کی صورت میں ڈی سی انتظامیہ ذمہ دارہوگی۔صافی کمال خیل قوم تین شاخوں کے مشران کا پریس کانفرنس۔
تفصیلات کےمطابق تحصیل صافی کے قندھاری قبیلے کمال خیل قوم کے تین ذیلی شآخوں حکیم زئی۔شراب کور۔خانزادکور کے مشران ملک ابراہیم۔رحمت ولی۔فیروزشاہ۔نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ سیفے پہاڑکمال خیل قبیلے اور سفرے قوم کا مشترکہ ملکیتی پہاڑ ہے۔جس پر دونوں قبیلوں کے درمیان تنازعہ چل رہاہے۔تنازعے کے حل کے لئے ڈی سی مہمند نے ڈی ارسی میں مذکورہ قبیلوں کے باہمی رضامندی سے ایک کمیشن کی تشکیل کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔مگر کمیشن میں صافی قبیلے کے علاوہ دوسرے قبیلے کے لوگوں کو شامل کیا۔جس پر ہم نے اعتراض کیا۔
کیونکہ صافی قبیلے کے لوگ علاقے کے روایات ۔رسم رواج اور محل وقوع سے باخبر ہے۔اور کمیشن چوری چھپ کے دورہ نہ کریں۔بلکہ ہمارے تینوں قبیلے کے لوگوں کوانے سے پہلےمطلع کریں۔تاکہ کھلے عام لیز کے حصول کے لئے جلسہ عام ہوسکیں۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کمیشن کے افراد کوتبدیل نہیں کیاگیا توشدید خونریزی کا خدشہ ہے جس کی تمام ذمہ داری ڈی سی مہمند انتظامیہ پرعائد ہوگی