Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج  لازم و ملزوم ہیں۔

عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

Exit mobile version