پشاور میں قتل ہونے والی 6 سالہ بچی عائشہ کی قتل اور زیادتی پر شدید مزمت
ضلع مہمند (افضل صافی سے)
مہمند لویہ جرگہ کے زیر اہتمام پشاور شاہی باغ میں گرینڈ جرگہ۔پشاور میں قتل ہونے والی 6 سالہ بچی عائشہ کی قتل اور زیادتی پر شدید مزمت۔قاتلوں کی گرفتاری اور سخت سزادینے کا بھی مطابہ۔ضلع مہمند کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اسلام آباد ۔پشاور۔اور ضلع میمند کے تمام تحصیلوں میں کمیٹیاں بھی مقرر کی گئ۔گرینڈ جرگہ میں اہم مشران۔وکلا۔مختلف فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور صحافیوں کی بھی شرکت۔
ضلع مہمند میں سب سے بڑا غیر سیاسی رجسٹرڈ تنظیم مہمند لویہ جرگہ کےمرکزی صدر حاجی خان بہادر کے سربراہی میں پشاور شاہی باغ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں پشاور میں ضلع مہمند منزری چینہ سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ عائشہ سے زیادتی اور قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئ اور igp سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے عبرت ناک سزا دی جائے ۔
بعد میں مہمند لویہ جرگہ کے مشران نے علاقے میں درپیش مسائل بیان کئے جس میں مہمند ڈیم میں رائکٹی۔
کڑپہ اور مختلف سڑکوں پر کام کی رفتار تیز کرنا۔افغانستان سے تجارت کیلئے گورسل اور ناواپاس راستے کی بحالی سرپرست تھے۔جرگہ سے مومند لویہ جرگہ کے صدر حاجی خان بہادر ۔مرکزی رہنمامحمدعلی شنواری۔ مجیدخان۔میرافضل مومند ۔ملک علی خان بابازے۔رشید اڈووکیٹ۔صفدرخان حلیمزے۔ملک حبیب الرحمان۔ملک فردوس خان۔ملک عوض خان۔پیرمحمد خان تبسم مومند ۔گل محمد مومند اور مختلف مشران نے تقاریرکئے
اور میمند قوم کے مسائل ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا بعد میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دئے ھئے۔ مہمند لویہ جرگہ کے مشران نے پشاور خزانہ کیمپ میں قتل ہونے والی بچی عائشہ کے گھر گئے اور انکے والد فضل شیر کو ہرقسم تعاون کی یقین دھانی کرائ اور بچی کی معفرت کیلئے دعاکی گئ۔گریند جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تحصیل میں اسطرح کے گرینڈ جرگے منعقد کئے جائنگے اور مسائل حل کرنے کیلئے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے عدالت تک جدوجہد جاری رکھینگے