113

روس: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 64 افراد جھلس کر ہلاک

کیموروو: روس کے شہر کیموروو کے ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 64 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 41 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 10 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آگ مال میں واقع ونٹر چیری کمپلیکس کی بالائی منزل پر اُس وقت لگی جب وہاں متعدد افراد موجود تھے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مال کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

17 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم عمارت کی چھت اور فرش کو شدید نقصان پہنچا۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/wp-content/uploads/2018/03/kkkkkk.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”آگ مال میں واقع ونٹر چیری کمپلیکس کی بالائی منزل پر لگی—۔فوٹو/ اے ایف پی” type=”none” link=”” align=”center” ]

روسی تفتیش کاروں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو سینما گھروں کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں۔

ابھی تک آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

تاہم خطے کے ڈپٹی گورنر ولادی میر چرنوو نے بتایا کہ آگ بچوں کے کھیل کے مقام پر لگی۔

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی بچے کے پاس سگریٹ لائٹر موجود تھا، جس نے اس جگہ پر موجود ربڑ اور فوم کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں 660 کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا اور 17 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں