Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

9 مئی کو جو ہوا وہ خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی: وزیراعظم

9 مئی کو جو ہوا وہ خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی: وزیراعظم

9 مئی کو جو ہوا وہ خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی: وزیراعظم

ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہورہی ہے: انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو فائل

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رواں برس 9 مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی ۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور  ان کی ٹیم تھی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کو  پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے اور ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔

https://www.youtube.com/watch?v=eWQr88UnXqA
Exit mobile version