Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کاروائیوں کی تیاری کررہے ہیں، آج کل میں نئے افسران آجائیں گے،حارث نواز

کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کاروائیوں کی تیاری کررہے ہیں، آج کل میں نئے افسران آجائیں گے،حارث نواز

ٹھٹھہ نمائندہ
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کی مکلی بائی پاس پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کاروائیوں کی تیاری کررہے ہیں، آج کل میں نئے افسران آجائیں گے جس کے بعد آپریشن ہوگا ہم پیشہ ور اور باکردار اچھے لوگوں کو لگارہے ہیں جس کے بعد سندھ میں امن آجائے گا گھوٹگی ،کشمور،جیکب آباد ،کندھ کوٹ میں آپریشن کی مکمل تیاری کرلی ہے، کچے اور پکے میں سب جگہ آپریشن ہوگا
ہم کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں اگر کسی کے خلاف نیب یا دیگر کیسز ہیں تو انکے خلاف کاروائی ہورہی ہے، رانی پور واقعی انتہائی افسوسناک ہے بچوں کو کام کے لئے جو گھروں میں چھوڑ دیتے ہیں واپس کرائیں گے یہ چائلڈ لیبر میں آتا ہے، جان محمد مہر کے قاتل اس لئے نہیں پکڑے جارہے ہیں

کہ ہمیں پتا ہے کہ کہ وہ کہاں پہنچے ہوئے ہیں تبدیلیوں کے بعد آپ کو ایکشن نظر آئے گا صاف شفاف الیکشن کرائیں گے جیسے ہی تاریخ ملتی ہےہم ہدایات جاری کردیں گے، ہم پر کوئی سیاسی دباؤ ہےنہ ہم دبائولیں گے ہمیں ووٹ نہیں چاہئے ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔

Exit mobile version