مردان: گھریلو تنازع پر نواسے کی فائرنگ سے نانی اورماموں سمیت 4 افراد جاں بحق
مردان: گھریلو تنازع پر نواسے کی فائرنگ سے نانی اورماموں سمیت 4 افراد جاں بحق
مردان کے علاقے بارہوتی میں گھریلو تنازعے پر مبینہ طور پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی ہی نانی، ماموں اور ممانی سمیت 4 سالہ کزن کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم کی لاش بھی ملی ہے تاہم ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے خودکشی کی یا اسے مارا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کے ماموں وقار، نانی، ممانی اور 4 سالہ کزن اذان شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ملزم کی لاش بھی ماموں کے گھر سے کچھ فاصلے پر پڑی ہوئی ملی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کیسے پیش آیا اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں البتہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔