38

کشمور میں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کیلئے 30 گھنٹوں سے دھرنا جاری

کشمور میں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کیلئے 30 گھنٹوں سے دھرنا جاری

کشمور میں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کیلئے 30 گھنٹوں سے دھرنا جاری

کشمور میں ہندو برادری کا مغویوں کی بازیابی کیلئے 30 گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

گزشتہ روز دن 12 بجے سے ہندو پنچایت اور نوجوان ہندو اتحاد کی جانب سے ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے۔

دھرنا سندھ، بلوچستان اور پنجاب انڈس ہائی وئے کے ڈہرہ موڑ پر دیا گیا ہے اور دھرنے میں سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہیں۔

دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کو متبادل راستے سے روانہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تمام مغویوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہےگا، امن و امان کے قیام کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد شیخ کا کہنا ہے کہ تمام مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں گرینڈ پولیس آپریشن جاری ہے، جلد تمام مغویوں کو بازیاب کروالیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=eWQr88UnXqA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں