Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دینے والے جسٹس امجد رفیق کل سے ملتان بینچ میں کام کریں گے

پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دینے والے جسٹس امجد رفیق کل سے ملتان بینچ میں کام کریں گے

پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دینے والے جسٹس امجد رفیق کل سے ملتان بینچ میں کام کریں گے

لاہور ہائیکورٹ کے روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28 اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسزکی سماعت کریں— فوٹو: ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرنے والے جسٹس امجد رفیق کل سے ملتان بینچ میں کام کریں گے۔

جسٹس امجد رفیق نے پرویزالٰہی کو منگل کو ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

لیکن اب اگر پرویز الٰہی کو اٹک جیل سے پیش کیا گیا تو وہ خود وہاں نہیں ہوں گے۔ تازہ ترین روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق کی ذمہ داری اب لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے کیسز سننے کی لگا دی گئی ہے۔

جسٹس امجد رفیق 5 ستمبر سے 28 اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسزکی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے ہی پرویز الٰہی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اس حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پر انہوں نے آج آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی دیا تھا۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=eWQr88UnXqA
Exit mobile version